راج پاٹ
معنی
١ - سلطنت اور تخت شاہی، شاہی مسند، حکومت و سلطنت۔ "بس بے کل ہو گیا بے کلی سے بے کلی راج پاٹ گھر بار سب بھولا دن کا آرام گیا رات کی نیند گئی۔" ( ١٩٨٥ء، خیمے سے دور، ٦٢ ) ٢ - فرماں روائی، عمل داری، اقتدار، حکومت، کسی ریاست کا نظم و نسق یا طریق عمل۔ (پلیٹس)۔ ٣ - دور دورہ، بول بالا، عروج۔ "مکھوں کے جھلڑ کے جھلڑ بھنبھنا رہے ہیں بد نظمی، بد سلیقگی کا راج پاٹ ہے۔" ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢١٥ ) ٤ - [ مجازا ] عورت کا سہاگ۔ "میری سطلنت گئی، میرا راج پاٹ گیا، میں سہاگن سے رانڈ ہو گئی۔" ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٣٠٤ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسما 'راج' اور 'پاٹ' بطور لاحقہ لگانے سے مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سلطنت اور تخت شاہی، شاہی مسند، حکومت و سلطنت۔ "بس بے کل ہو گیا بے کلی سے بے کلی راج پاٹ گھر بار سب بھولا دن کا آرام گیا رات کی نیند گئی۔" ( ١٩٨٥ء، خیمے سے دور، ٦٢ ) ٣ - دور دورہ، بول بالا، عروج۔ "مکھوں کے جھلڑ کے جھلڑ بھنبھنا رہے ہیں بد نظمی، بد سلیقگی کا راج پاٹ ہے۔" ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢١٥ ) ٤ - [ مجازا ] عورت کا سہاگ۔ "میری سطلنت گئی، میرا راج پاٹ گیا، میں سہاگن سے رانڈ ہو گئی۔" ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٣٠٤ )